جڑواں شہروں سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا،راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرپر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈپرآگیا اور روڈ بند ہوگیا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوگیا، شدید سردی کے باعث کوئٹہ میں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ ٹھنڈی ہوائوں کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری گیس کو ترسنے لگے جب کہ شہربھرمیں گیس پریشر ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری رہی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اورلوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ میں 10ملی میٹر، کاکول میں 48، کالام میں 18ملی میٹر، چترال 8، دیر29، مالم جبہ میں 24ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرپر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈپرآگیا اور روڈ بند ہوگیا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38