مسلسل 9ویںبرس پاکستان انٹرنیٹ آزادی نہ رکھنے والا ملک قرار
واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں انٹرنیٹ آزادی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرنے والے ادارے نے مسلسل 9ویں برس پاکستان کو انٹرنیٹ آزادی نہ رکھنے والا ملک قرار دے دیا۔ جبکہ خطے کے لحاظ سے ویتنام اور چین کے بعد پاکستان تیسرا بدترین ملک ہے۔