ایک تصویر ایک کہانی
سلطان پورہ کا رہائشی اکرام الحق 62 سال کی عمر میں ڈونکی پمپ مرمت کرنے کا کام کرتا ہے برانڈرتھ روڈ پر ایک دکان کے آگے بیٹھا ہے اور صبح سے شام تک محنت کرتا ہے چار بچے ہیں اور چاروں زیر تعلیم ہیں اور وہ اپنے اپنے کام میں مگن ہیں بس اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ کسی کا محتاج نہ کرے جب سے ہوش سنبھالا ہے محنت کر رہا ہوں بہت اچھا گزرا ہو رہا تھا اب مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ چاروں بچے بھی ملازمت کر رہے ہیں اور میں بھی محنت کر رہا ہوں لیکن اس کے باوجود گزارا کرنا مشکل ہو گیا ہے سبزیاں پھل چینی آٹا بازار سے کچھ بھی خریدنا ہو آپ کی پہنچ سے دور ہیں اتنی مہنگائی کسی حکومت میں بھی نہیں ہوئی اللہ جانے کیا وجہ ہے تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی بڑھتی ہی جا رہی ہے کیا یہ حکومت مہنگائی کم کرکے غریب عوام کیلئے سہولت دے سکے گی۔ (فوٹو : اعجاز لاہوری)