بحریہ ٹائون کراچی کے بحریہ ایڈونچرلینڈ میں ونٹر فیسٹو ل زور ر شور سے جاری
کراچی(پ ر) بحریہ ٹائون کراچی کی جانب سے بحریہ ایڈونچرلینڈ میں ونٹر فیسٹو ل زور ر شور سے جاری ہے جس سے لطف اندوز ہوئے عوام کی بڑی تعداد تھیم پارک کا رخ کر رہی ہے۔فیسٹول کے تحت عوام کیلئے 50 فیصد ڈسکائونٹ بھی دیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز بیت المال کے زیرِ کفالت 40 بچے بھی ونٹر فیسٹول سے لطف اندوز ہونے کیلئے آئے ۔اس موقع پربچوں کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے لئے یہ پارک ایک بہت ہی انوکھا تجربہ تھا اس لئے ہم سب نے بہت انجوائے کیا اور بحریہ ایڈونچر لینڈ نے ہماری بہت اچھی مہمان نوازی کی‘‘۔ بچے سلو مارچ کرتے بینڈ،رونق پھیلاتے میسکوٹ اور کارٹون کیریکٹرز، دلکش فوارے اور ان سب کے بیچ بہترین کوالٹی کی درامد شدہ رائڈزسے بے انتہا محظوظ ہوئے۔ بعد ازاں بحریہ ایڈونچرلینڈکی جانب سے بچوںکو میکڈونلڈ میں عشائیہ دیا گیا۔