بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے:علامہ خادم رضوی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔کارکن تیاری کریں اس مرتبہ دھندلی کا موقعہ نہیں دینگے۔ ٹی ایل پی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کو پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے کلین چٹ ملی ہے، لبرل سیکیولر جماعتوں نے ختم نبوت اور ناموس رسالت سے غداری کرکے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔