حکومت نے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے اٹھایا : پروین سرور
لاہور(لیڈی رپورٹر) بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے کہا ہے کہ حکومت نے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے اٹھایاہے، پاکستان کے عوام ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔ وہ گزشتہ روز لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بریسٹ کینسر کے حوالے منعقدہ مشاعرے سے خطاب کررہی تھیں۔ بیگم گورنر نے کہا کہ بریسٹ کینسرکی تشخیص اور علاج کے حوالے سے اگاہی بہت ضروری ہے۔