کراچی سے پشاور ٹریک گریڈ کواب کرنے کے میگا پراجیکٹ کو چینی کرنسی پر اتفاق
اسلام آباد (عترت جعفری)ریل ویز کے کراچی سے پشاور تک ٹریک کو آپ گریڈ کرنے کے میگا پراجیکٹ کو چینی کرنسی ’’یوان‘‘ کے تحت مکمل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ،واضح رہے کہ یہ 8سے9 ڈالر کا منصوبہ ہے ،اور سی پیک کے اندر اب تک کا سب سے ذیادہ لاگت کا حامل میگا پروجیکٹ ہے ،سی پیک کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں ریلوے ٹریک کو آپ گریڈ کرنے کے منصوبے کے لین دین ،خریداری اور تمام مالی امور یوان مین کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے ،اس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا ،بعد ازاں یوان کو دیگر منصوبوں میں استعمال پر توسیع دے دی جائے گی ،ذرائع نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے ، پشارو ،کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ریل وے ر منصوبوں پر پاک چین انفراسٹکچر ورکنگ گروپ کے اجلاس میں غور ہو گا ،اس کا اجلاس آئندہ دو ماہ میں متوقع ہے ۔