اہم شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری، شہریوں کو شدید مشکلات
لاہور (نمائندہ خصوصی) شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہا۔ وارڈنز سار ادن ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں مصروف عمل رہے۔ شہریوں کو چار بڑے احتجا ج اور دھرنوں سے مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق نابینا افراد نے ڈیوس چوک پر دھرنا دیا ہوا ہے، جس سے پل نہر مال روڈ سے جانب گورنر ہائوس چوک ٹریفک کیلئے بند رہی، ٹریفک پولیس کی طرف سے پل نہر مال سے ٹریفک کو جیل روڈ اور سلطان پلی دھرم پورہ بجھوایا جاتا رہا۔ دوسری طرف انجینئرز حضرات نے گورنر ہائوس چوک میں دھر نا دیئے رکھا اور گورنرہائوس چوک کو چاروں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا، جس سے فیصل چوک سے پل نہر مال روڈ جانے والی ٹریفک متاثر رہی۔ نیو کیمپس پل پر سٹوڈنٹس نے احتجاجی دھرنا دیا جس سے برکت مارکیٹ سے جانب بھیکھے وال دونوں اطراف کی ٹریفک متاثر رہی۔