طاہر خورشید نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا اضافی چارج سنبھال لیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ)صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات طاہر خورشید نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ طاہر خورشید پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21ویں گریڈ کے آفیسر ہیں اور وہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب اکبرکی15 یوم کی ایکس پاکستان رخصت کے دوران پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کے عہدے کے فرائض بھی سرانجام دیںگے۔