بابری مسجد انہدام کیس میں سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول کرینگے‘ جمعیت علماء ہند
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جمعیت علمائے ہند نے بابری مسجد کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند کے صدر ارشد مدنی نے کہا ہے کہ شریعت کے مطابق بابری مسجد ایک مسجد ہی تھی لیکن ہم بھارتی سپریم کورٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام کے کیس میں جو بھی فیصلہ کیا ہے اسے ہم قبول کریں گے۔ ارشد مدنی سے میڈیا نے سوال کیا کہ ایودھیا میں مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان بات چیت کامیاب نہیں ہوئی تو انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اپنے مطالبات میں لچک دکھانا پڑے گی۔ جمعیت علمائے ہند کے صدر کا یہ بیان آر ایس ایس کے لیڈروں کے ساتھ مسلمانوں کے نمائندوں‘ علماء اور دانشوروں کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔