سانحہ تیز گام کے 42 افرادکی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی، کرائم رپورٹر) سانحہ تیزگام ایکسپریس کے 42جاں بحق افرادکی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ اپنے پیاروں کی میتیں لینے کیلئے ورثاء شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے۔ شہر کی فضا سوگوار جبکہ ہسپتال میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔