فاروق آباد: نامعلوم اوباشوں نے 8 سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ جاتری کہنہ میں اوباشوں نے چوتھی جماعت کے طالب علم کو نشہ آور اشیاء کھلاکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے 8 سالہ اذان کو اغوا کرکے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچے کے لواحقین نے اعلی حکام سے نوٹس اور انصاف کی اپیل کی ہے۔