اقتصادی امور کے وزیرحماداظہرنے کہاہے کہ حکومت شرح نموبڑھانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی بہترپالیسیوں کی وجہ سے حسابات جاریہ میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔ایک سوال پروفاقی وزیرنے کہاکہ ملک میں سٹاک ایکسچینج مارکیٹ مستحکم ہوئی ہے۔