علمی ترقی کے بغیر سماجی و معاشی ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر عطا الرحمن
لاہور (پ ر)سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وائس چیئرمین پرائم منسٹر ٹاسک فورس آن ٹیکنالوجی بیسڈ نالج اکانومی پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں علم کا کلیدی کردار ہے اور ہماری یونیورسٹیوں کو ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے فنڈنگ کی اشد ضرورت ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’مالیکیولر سائنسز میں نئے رجحانات‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے فیصل آڈیٹوریم میں خطاب کر رہے تھے۔