condisایک برانڈ، باآسانی معیاری خریداری جا سکی: امانت حسین
لاہور (پ ر) 1961 سے condis 600 سے زائد ہائپر مارکیٹ کے نیٹ ورک ، پیشہ ورانہ عملہ ، 6000 لوگوں سے تجاوز کرتے شراکت داراور800ملین یورو کی بلنگ کے ساتھ ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ایم ایم عالم روڈ گلبر گ میں 4ہزار مربع فٹ پر مشتمل اپنی نوعیت کا پہلا بڑا condisہائپر مارکیٹ کا منصوبہ صارفین کو شاپنگ کا بہترین موقع دے رہاہے ۔اشیاء کی وسیع رینج میں گھریلو ساز و سامان (گروسری)، بیکری آئیٹمز، کھانے پینے کی اشیائ،مشروبات، دودھ کی مصنوعات،سکول اور آفس اسٹیشنری،کھلونے، کھیل کا سامان،کراکری، کاسمیٹکس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تازہ سبزیوں ، پھلوں، گوشت اور sea food کے لئے علیحدہ سیکشن مختص کیا گیا ،مرد و خواتین اور بچوں کے فیشن ملبوسات کیلئے بھی علیحدہ سیکشن مختص کیا گیا ہے۔ پہلے سٹور کا افتتاح 30 اکتوبر 2019 کو کیا گیا ۔ افتتاحی پروگرام میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور دیگر حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔گورنرپنجاب چوہدری سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہcondis hypermarket کا پاکستان میں افتتاح ہمارے ملک پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی دلیل ہے ۔condis کےCEO چوہدری امانت حسین نے کہا کہ ہر کوئی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر آسانی کے ساتھ خریداری کر سکے گا۔