کینٹ ریلوے سٹیشن کا پرنٹر 3 دن سے خراب‘ ٹکٹوں کی بکنگ تعطل کا شکار
لاہور (پ ر) کینٹ ریلوے سٹیشن پر 3 دن سے پرنٹر خراب ہے جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی بکنگ تعطل کا شکار ہے۔ شہریوں کو ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریلوے ہیڈ کوارٹرز جانا پڑتا ہے۔ عوامی مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت اور شہریوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ کیلئے پرنٹر فراہم کیا جائے۔