پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر نے ٹوکیو اولمپک2020ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستانی شوٹرجی ایم بشیرکو اولمپک کوٹہ ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی پر ملا۔ جی ایم بشیرکو 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلوں میں اولمپک کوٹہ ملا۔ جی ایم بشیر اولمپک کوٹہ حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی شوٹر بن گئے اس سے قبل پاکستانی شوٹرخلیل اختر اولمپک 2020کو کوٹہ حاصل کر چکے ہیں۔