پاکستان کو آسان ٹیم سمجھنے کی غلطی نہیں کرینگے : سٹیون سمتھ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریں گے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے ۔ وہ دوسرے میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور آئندہ میچ میں بھی اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پاکستان کیخلاف تیسرے میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ گرین شرٹس کیخلاف دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد انکی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کریں گے۔ دوسرے میچ میں کامیابی کے باوجود تیسرے میچ میں مہمان ٹیم کو آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کرینگے بلکہ مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے میدان میں اتریں گے۔