پولو کپ 2019ء ‘ مزید دو میچوں کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پولو کپ 2019ء کے دوسرے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ ٹوٹل نیوٹریشن اور گارڈ گروپ نے کامیابی حاصل کی۔پہلے میچ میں پیبل بریکرز اور ٹوٹل نیوٹریشن کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز میچ ہوا جو آخری لمحوں میں ٹوٹل نیوٹریشن نے جیت لیا۔ تین ٹیموں کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکر کے میچز میں گارڈ گروپ کی ٹیم فاتح رہی۔ گارڈ گروپ نے پہلے باڑیز کو اور پھر ڈائمنڈ پینٹس کو ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔