وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھارت کو آلودگی کے خاتمے کے لیے مدد کی پیشکش کردی ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جالندھر میں فصلیں جلانے سےسرحد کے دونوں جانب ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ہم بھارتی پنجاب حکومت کو فصلوں کی باقیات ٹھکانے لگانے کا متبادل حل دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024