Waqt News
Monday | January 18, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی کراچی میں پریکٹس شروع
  • پروٹیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک
  • محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا
  • فٹبال پریمئر لیگ، لیسٹر سٹی نے ساتھمپٹن کو دو صفر سے شکست دیدی
  • حارث رئوف کی ٹیسٹ اسکواڈ  میں شمولیت جلد بازی  

جمعرات‘ 9 ؍ ربیع الاوّل1441ھ ‘ 7؍ نومبر2019 ء

Nov 07, 2019 10:52 PM, November 06, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جمعرات‘ 9 ؍ ربیع الاوّل1441ھ ‘ 7؍ نومبر2019 ء

آزادی مارچ کی وجہ سے اسلام آباد میں آٹے اور دودھ کی قلت

یہ قلت ہی دکانداروں کے حق میں رحمت بن رہی ہے جو دن رات تندور اور ہوٹل چلا رہے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں قائم مارچ بستی بسانے والوں کے لیے کھانا اور چائے بناتے ہیں۔ انتظامیہ رو رہی ہے کہ لاکھوں مارح کے شرکا کئی کئی روٹیاں کھا جاتے ہیں۔ موسم کی وجہ سے سارا دن بلکہ رات گئے تک چائے کا دور دورہ رہتا ہے۔ اس وجہ سے اسلام آباد میں دودھ اور آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ حیرت کی بات ہے آٹے اور دودھ کا رونا رونے والوں کو حلوہ یاد نہیں آ رہا جس کی وجہ سے گھی چینی اور سوجی کی قلت کا بھی رونا رویا جا سکتا ہے۔ حکومت کے بیشتر وزراء اس مارچ کو حلوہ مارچ کا نام دے رہے تھے جو ان کے لیے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوہے کا چنا ثابت ہو رہا ہے۔ پہلے مارچ والوں کی سنی ان سنی کی جاتی رہی۔ اب مذاکراتی ٹیمیں حلوہ کھانے کیلئے مارچ والوں سے مل رہی ہیں۔ اب دیکھنا ہے یہ حلوہ کس کے نصیب میں آتا ہے۔ مارچ والوں کے یا حکومت کے۔ مولوی حضرات ویسے بھی روٹیوں کے معاملے میں ہاتھ کھلا رکھتے ہیں۔ خوب کھاتے ہیں ۔ سالن ہو یا چائے یا پھر سادہ روٹی وہ آرام سے کھا لیتے ہیں۔ مگر یہ بری بات ہے کہ کوئی ان کی روٹیاں گننے لگے ایک کھائیں یا 10 ان کی مرضی۔ تندور والے تو خوشیاں منا رہے ہیں کہ ان کی سیل بڑھ گئی ہے۔ یہی حال دودھ والوں کا ہے چائے فروشوں کا ہے۔ اگر مارچ والوں کی وجہ سے ان کا کاروبار چل رہا ہے تو خوش ہونا چاہئے ورنہ پورے ملک کے کاروباری مندے کا رونا رو رہے ہیں۔ حیرت کی بات ہے کسی کو سبزی اور دال کا خیال کیوں نہیں آیا کہ وہ سب بھی مارچ والے چٹ کر جاتے ہیں۔

گکھڑمنڈی : ریلوے ٹریک میں بچھائے گئے آر سی سی سلپر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

٭٭٭٭٭

امرتسر میں شکریہ عمران خان کے بل بورڈ اور بینر آویزاں

کرتار پور راہداری کی تکمیل اور گوردوارہ کرتاپور کودنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بنانے کا سہرا درحقیقت جاتا ہی عمران خان کے سر ہے جنہوں نے سکھوں کے ساتھ کئے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں یہ انمول تحفہ دیا، ورنہ سکھ مشرقی پنجاب کی سرحد پہ کھڑے ہو کر دور بینوں سے اپنے اس مقدس گوردوارے کی زیارت کرتے تھے۔ آرتی اتارتے تھے اور اسے پرنام کرتے تھے۔ اب وہ کھلی آنکھوں سے اپنے قدموں پر چل کر وہاں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ اس کام کا سہرا نوجوت سنگھ سدھو کے سر بھی جاتا ہے جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے خصوصی طور پر اس کام کے لیے درخواست کی تھی اور یہ خواب جو ہر سکھ کی آنکھوں میں بسا تھا ایک سال کی قلیل مدت میں پورا ہوگیا۔ اسی لیے امرتسر کی سڑکوں پر عمران خان شکریہ کے بینروں اور بل بورڈز میں ان کی تصویر بھی مسکرا رہی ہے۔ معلوم نہیںمشرقی پنجاب کی حکومت اس پر کتنی سیخ پا ہو رہی ہو گی اور بی جے پی کی مرکزی ہندو انتہا پسند حکومت کے تو دل پر چھریاں چل رہی ہوں گی۔ سکھوں اور پاکستانیوں میں خوشگوار تعلقات قائم ہوں یہ ان سے کب برداشت ہوتا ہو گا انہیں تو اس میں بھی خالصتان بنتا نظر آ رہا ہو گا جس کا اگلے سال ریفرنڈم سکھ کرا رہے ہیں اور ابھی سے بھارتی حکمرانوں کے کانوں میں ’’راج کریگا خالصہ باقی رہے نہ کو‘ کی آوازیں گونجنے لگی ہیں۔

حافظ آباد:بجلی چوری کے الزام  میں 2صارفین کیخلاف مقد مے 

٭٭٭٭

قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کمی کر دی گئی

ایک طرف ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ عوام میں بچت کا شعور نہیں۔ پھر یہ شعور بیدار کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے قومی بچت سکیموں کو متعارف کرایا جاتا ہے۔ بنکوں کی طرف سے عوام کو راغب کرنے کے معقول منافع کے اعلانات ہوتے رہتے ہیں۔ انعامی بانڈز جاری ہوتے ہیں مگر ابھی تک عوام میں بچتوں کا وہ شعور بیدار نہیں ہو سکا جو ہونا چاہئے۔ اس کی وجہ عوام کی لاعلمی یا کم عقلی نہیں۔ حکومت اور بنکوں کی دوغلی پالیسی ہے ۔ پہلے عوام کو بہلا پھسلا کر زبردست منافع کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس کام میں قومی بچت سکیمیں نمایاں تھیں۔ جب غریب عو ام مشکل سے بچائی رقم وہاں جمع کراتے ہیں تو پھر اچانک منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ یوں غریب بے چارے سر پیٹ کررہ جاتے ہیں۔ بنکوں کی تو بات ہی نہ کریں وہ تو صرف اپنے منافع کی فکر میں رہتے ہیں۔ قومی بچت سکیمیں غریبوں کے لئے روز گار اور محفوظ منافع کمانے کا ذریعہ ہیں۔ اب کچھ عرصہ قبل ان کی شرح منافع میں اچھے خاصے اضافے کا اعلان کیا گیا۔ مگر اب اچانک گزشتہ روز اس پر چھری چلا دی گئی۔ کمالِ حسن انتظام بھی دیکھئے منافع کی شرح میں کٹوتی یکم نومبر سے لاگو بھی ہو چکی ہے۔ عوام الناس کو بذریعہ نوٹیفکیشن اطلاع 6 نومبر کو دی جا رہی ہے۔ ہے نہ عجیب بات۔ اب وہ لاکھوں لوگ جنہوں نے اچھے منافع کی خاطر رقم جمع کرائی رو رہے ہوں گے اور حکومت کہتی پھرے گی لوگوںمیںبچتوں کا رحجان نہیں۔

حافظ آباد:پولیس کا چھاپہ  ایک شخص گرفتار‘شراب برآمد

٭٭٭٭٭

بی جے پی کے رہنما کا گائے کے دودھ میں سونا ہونے کا دعویٰ۔ سائنسدان پریشان

اب یہ منطق جس شخص نے پیش کی ہے اس کا نام دلیب گوش ہے۔ اس بے عقلے کو تو یک بینی و دوگوش پکڑ کر کسی پاگل خانے میں داخل کرنا چاہئے۔ عقل سے عاری اس پیدل سواری نے تو خود بھارت کے سائنسدانوں کو بھی مبہوت کر کے رکھ دیا ہے جو بے چارے ابھی تک یہ اہم راز جان نہ سکے جو اس فاتر العقل شخص نے جان لیا اور اسے عام بھی کر دیا۔ اگر گائے کے کوہان پر سورج کی روشنی پڑنے سے دو دھ میں سونا بنتا ہے تو پھر بدرجہ اولی گائے کی نسبت اونٹنی کے دودھ میں تو سونا ہی سونا ہونا چاہئے کیونکہ اونٹ کا کوہان گائے سے کئی درجہ زیادہ بڑا ہوتا ہے اور اونچا ہونے کی وجہ سے سورج کے قریب تر ہوتا ہے۔ کئی اونٹ تو دو کوہانوں والے بھی ہوتے ہیں جو چین میں پائے جاتے ہیں۔ اگر گائے کے دو دھ میں سونے کی بات صحیح ہے تو آج تک برصغیر میں سونے کی چہل پہل کیوں نہیں ہوئی جہاں کروڑوں گائیں موجود ہیں۔ ہاں البتہ گائے کے دودھ میں ملاوٹ کر کے دودھ فروش ضرور کروڑ پتی ہو گئے۔ صدیوں سے لوگ گائے کا دودھ استعمال کرتے ہیں۔ اسے استعمال سے پہلے ابالتے بھی ہیں تاکہ جراثیم مریں اور دودھ خراب نہ ہو۔ مگر کسی امیر یا غریب کی پتیلی میں سے سونے کا ایک ذرہ بھی برآمد نہیں ہو سکا۔ آخر یہ سونا جاتا کہاں ہے اس کا جواب بھارت کے سائنسدان اب اس پاگل سے پوچھیں جو ایسی بے سروپا باتیں کر کے دنیا بھر میں بھارتیوں کی جگ ہنسائی کا باعث بنتا ہے۔

حافظ آباد: میونسپل کارپوریشن کی غفلت ‘گلی ‘محلے گندے جوہڑ میں تبدیل 

٭٭٭٭٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • سرگودھا میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری

    Nov 06, 2019 | 17:25
  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا ...

    Oct 29, 2019 | 10:35
  • آج سے ربیع الاول کی تقریبات کا باقاعدہ اعلان ,عمران خان ...

    Nov 16, 2018 | 19:56
  • بارہ ربیع الاول سرکاری کانفرنس: امام کعبہ اور مفتی اعظم جامع ...

    Nov 11, 2018 | 18:30
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپیئن نہ بنیں: شہباز گل

    Jan 17, 2021 | 15:45
  • حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا: خواجہ سعد رفیق

    Jan 17, 2021 | 15:13
  • پی ٹی آئی حکومت نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے: فردوس ...

    Jan 17, 2021 | 15:00
  • کابل: ججوں کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ججز ہلاک

    Jan 17, 2021 | 14:45
  • پاک فوج کا بڑااعزاز، دنیا کی دس طاقتورافواج کی فہرست میں ...

    Jan 17, 2021 | 13:48
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • مہنگائی ہوتی ہے ہونے دو، لوگ بولتے ہیں بولنے دو، ...

    Jan 17, 2021
  • الیکٹڈ موروثیت اورسلیکٹڈ جانشین 

    Jan 17, 2021
  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب سینٹ اجلاس کورم کے ...

    Jan 16, 2021
  • غلام سرور خان،پڑھتا جا شرماتا جا،نیا چیف ...

    Jan 16, 2021
  • اسلام آباد کی کشش، مہنگا پٹرول اور جماعت اسلامی ...

    Jan 15, 2021
  • 1

    وطن عزیز کیلئے ہزیمتوں کا باعث بننے والے اداروں اور افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے

  • 2

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف  عملی اقدامات کی ضرورت

  • 3

    پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں دو بار اضافہ

  • 4

    بھارت کو اقوام عالم کی خاموشی سے ہی جنگی عزائم بڑھانے کا حوصلہ ملتا رہا ہے

  • 5

    بجلی نرخ مزید بڑھانے کی تیاری

  • 1

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    بدھ ‘  28؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  13؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’مَیں غُلام، اوسؐ دی ، آل ؓدا!‘‘(1)

    Jan 17, 2021
  • اہل کشمیر حق خودارادی مانگتے ہیں

    Jan 17, 2021
  • یہ رقم کیسے واپس ہو گی؟

    Jan 17, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 17, 2021
  •  ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور جنرل حمید گل کا ...

    Jan 17, 2021
  • گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ 

    Jan 17, 2021
  • جوبائیڈن کی حلف برداری اورٹرمپ کاکوڑا

    Jan 17, 2021
  • جمہوریت اور جمہوری اقدار کا فروغ

    Jan 17, 2021
  • معصوم کی بحالی

    Jan 17, 2021
  • افغان امن عمل

    Jan 17, 2021
  • 1

    فیول ا سمگلنگ

  • 2

    مثالی پولیس کے مثالی کارنامے

  • 3

    حسیں اک بھی نہ دیکھا

  • 4

    جناب وزیر اعظم : اک نظر ادھر بھی 

  • 5

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے التجا

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    خدادادقوت

  • 2

    طیب وطاہر وجود

  • 3

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 4

    ایک روحانی انقلاب

  • 5

    تمدن آفریں

  • 1

    یقین

  • 2

    قدرت 

  • 3

    تصور

  • 4

    جہاں 

  • 5

    جدوجہد

  • 1

    خوف

  • 2

    جدید 

  • 3

    امت

  • 4

    مسلمان 

  • 5

    ضربِ کلیم

منتخب
  • 1

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 4

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 5

    پاک فوج کا بڑااعزاز، دنیا کی دس طاقتورافواج کی فہرست میں شامل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    بھارت نے پلوامہ حملے میں اپنے فوجی خود مروائے، سچ سامنے آ گیا

  • 2

    ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 3

    پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹروے پر ٹریفک متاثر، پروازیں منسوخ

  • 4

    ملتان: پولیو مہم کے دوران 21 ہزار بچے قطرے پینے سے محروم، کیچ اپ راونڈ شروع

  • 5

    کورونا وائرس: دنیا میں 9 کروڑ 49 لاکھ سے زائد افراد متاثر

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group