حکومت عوام کو ریلیف دے
مکرمی! میں روزنامہ نوائے وقت کی وساطت سے وزیر اعظم پاکستان اور ان کے کابینہ کے لوگوں کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ خدارا غریب عوام پر ترس کھائیں۔ جب سے ملک میں نئی حکومت آئی ہے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ بجلی کے بل ہر بار بڑھا دیا جاتا ہے۔ غریب عوام روٹی کھانے سے بھی رہ گئی ہے۔ سبزی مہنگی اتنی کبھی نہیں ہوئی تھی ، ہرچیز کا ریٹ بڑھ گیا ہے حکمران لوگوں کو تسلی دیتے ہیں کہ 2 سال بعد ٹھیک ہو جائیں گے حالات۔ خدارا گھر میں مہنگائی کی وجہ سے گھر والے ایک دوسرے کے مخالف ہو گئے ہیں۔ حکومت نہیں سنبھالی جاتی تو کسی اور کے حوالے کر دو۔ حکمرانوں کی زبان پر ایک ہی لفظ NRO چڑھا ہوا ہے۔ خدا کیلئے عوام کی جان چھوڑ دیں یا انہیں مہنگائی سے نجات دلائیں۔(قدرت اللہ محلہ بختے والا گوجرانوالہ)