اسٹیٹ بینک نے صرف ایک بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی رپورٹس مسترد کردی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 27 اکتوبر کو ایک بینک کا سیکورٹی حصار توڑا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ سائبر خطرے کی نشاندہی اور تدارک کے اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں.واضح رہےکہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ملک تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024