اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شایان شان طریقے سے منائے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدمیلاد النبی کے بابرکت موقع پر رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے انعقاد کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ کمیٹی میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر بابر اعوان، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان شامل ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024