قوم کا ایک اور بیٹا شہید، کیپٹن ضرغام فرید نے ضلع مہمند میں جام شہادت نوش کیا:آئی ایس پی آر
قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک کیلئے جان قربان کر دی۔آئی ایس پی آر نےاپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کیپٹن ضرغام فرید نے ضلع مہمند میں جام شہادت نوش کیا ہے۔ کیپٹن ضرغام مہمند گیٹ کے قریب آئی ای ڈی کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔
ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے کیپٹن ضرغام شہادت نوش کر گئے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق فرض کی ادائیگی کے دوران دھرتی کے ایک اور بیٹے نے اپنی جان دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ غیرشادی شدہ تھے جبکہ بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل سکواڈ کا سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گیا۔ بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے دوران کیپٹن ضرغام فرید کی شہادت کا واقعہ ضلع مہمند کے علاقہ محمدگٹ میں پیش آیا۔