وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا.وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا.وفاقی کابینہ کے 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی .وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے .اسد عمر چین میں ہونے کے معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو آگاہ کریں گے .اجلاس میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا .کابینہ کو سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا.وزیرمملکت داخلہ احتجاج میں ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دیں گے.ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین کے تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل.پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2017 شائع کرنے کی منظوری دی جائے گی.نجی ایئر کمپنی کو اندرون ملک پروازوں کی اجازت دینے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل.قیدیوں کےتبادلے سےمتعلق پاک برطانیہ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی جائےگی.کابینہ مختلف مقدمات میں ملزمان کو حفاظتی تحویل میں لینے کی منظوری دے گی.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024