وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ پاکستان کے چین، ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے عمل کے لئے مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام فریقین کو اعتماد میں لیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ملک میں قیام امن کے لئے پارلیمنٹ میں مثبت کردارادا کیاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے کے مظاہروں کے دوران سرکاری عمارتوں کونقصان پہنچانے ،تشدد اور توڑ پھوڑ میں ملوث گیارہ سو افرادکے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024