انٹر ڈسٹرکٹ سکولز و انٹر کالجیٹ گرلز ہینڈ بال اور باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
ملتان (سپورٹس رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ سکولز اور انٹرکالجیٹ گرلز ہینڈ بال اور باسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے مطابق انٹر سکولز گرلز ہینڈ بال چیپئین شپ 10 نومبر کو جبکہ انٹرکالجیٹ گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ 19نومبر کو بورڈ گراؤنڈ میں کھیلی جائیگی۔ اسی طرح انٹرسکولز گرلز باسکٹ بال چیمپئین شپ 14 نومبر اور انٹرکالجیٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ 12 نومبر کو بورڈ گراؤنڈ میں کھیلی جائیگی۔