مولانا سمیع الحق کو ذاتی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا، فیاض چوہان
لاہور (صباح نیوز) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور مریدکے میں ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمودکا قتل دہشت گردی کی واردات نہیں۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اور ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمودکو ذاتی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔