AdAsia 2017 میں شرکت کیلئے پاکستانی وفود کی انڈونیشیاروانگی

07 نومبر 2017

کراچی(پ ر) پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کا ایک وفد جواد ہمایوں‘سینئر وائس چیئرمین کی قیادت میں انڈونیشیا کیلئے روانہ ہوگیا۔ یہ وفد انڈونیشیا کے شہر میں 8سے 10نومبر تک منعقد ہونے والی AdAsia 2017 میں شرکت کرے گا۔ اس میں PAA کے علاوہ ایڈورٹائزرز‘ پرنٹ اورالیکٹرونک میڈیا‘ مارکیٹنگ اوراکیڈمک کے 50افراد شامل ہیں۔ اس کانفرنس کا موضوع گلوبلائزیشن ہے یاد رہے کہ پہلی ایڈایشیا کانفرنس 1958 میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہوئی تھی جس کا آغاز ڈینٹسو انکارپوریٹڈ کے ہائیڈیو یوشیدا نے کیا تھا۔ اس کے بعد سے کہ کانفرنس ہردو سال بعد ایشیا میں AFAA کے ممبر ممالک میں منعقد کی جاتی ہے۔