نومبر اور دسمبر اہم ہیں،مزید سیاسی گرفتاریاں ہوسکتی ہیں:منظور وسان

07 نومبر 2017 (21:53)

صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے سائٹ نوری آباد کے صنعتی علاقے میں چھ کلو میٹر پر نئی بننے والی 26 سڑکوں کا افتتاح کردیا۔ منظور وسان نے سائیٹ نوری آباد میں پانی کی پائپ لائن کی تنصیب،پانی کے نیکال کی مکمل بحالی کابھی افتتاح کیا۔وزیر صنعت منظور وسان کا نوری آباد میں افتتاح کے بعد صنعتکاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومبر اور دسمبر بہت اہم ہیں،مزید سیاسی گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔سعودی شہزادوں کی طرح جلدی گرفتاریاں نہیں ہونگی،آہستہ آہستہ ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ نوری آباد کے صنعتی علاقے میں 26 سڑکوں کی تعمیر،پانی کی پائپ لائن کی تنصیب اخراجات 22 کروڑ اکتالیس لاکھ ستارنھن ہزار آئے ہیں،سندھ حکومت نے صنتعکاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔سائٹ نوری آباد کی سڑکوں کی تعمیر اور صنعتکاروں کے مسائل سندھ حکومت نے ہی حل کیے ہیں،سائٹ نوری آباد کے صنعتی زون میں صفائی کا نظام بہتر نہیں ہے،نوری آباد اہم زون ہے یہاں صفائی نہیں ہوگی تو پہر کہاں ہوگی۔منظور وسان نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے نوری آباد کا صنعتی زون مزید مستحکم ہوگا،یہاں چائنیز بھی آئیں گے اگر صفائی نہیں ہوگی تو وہ کیسے آئیں گے،وزیر صنعت کی صنعتی زون میں صنعتوں کے فضلے پر روڈ کی دونوں اطراف میں موجودگی پر افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا . انہوں نے کہا کہ صنعتکار صنعتی ایریاز میں کچرہ نہ پہینکیں ۔صنتکار کنور ضیاء الرحمان نے کہا کہ آپ پہلے وزیر ہیں جو یہاں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔وفاق کو سندھ حکومت کہے کہ نوری آباد میں صنعتکاروں کوگیس دیا جائے،ہمیں یہاں پلاٹ دیا جائے تاکہ ہم یہاں کھیل کا میدان بناسکیں۔صنعتکاروں کے کافی مسائل ہیں جو وفاق حل نہیں کر رہا۔سندھ حکومت کو گزارش ہے کہ ہمیں دو فائیر ٹینڈر بھی مہیہ کیے جائیں۔