مجھ سے ناانصافی کیخلاف آواز اٹھانے پر انتقام لیا جا رہا ہے: مریم نواز

07 نومبر 2017 (21:43)

پانامہ فیصلے کے خلاف دائرکردہ نظرثانی درخواست پر جاری ہونے والے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ انصاف کا مذاق بنا دیا گیا۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی مریم ہے جس کا پہلے فیصلے میں ذکر تک نہیں تھا.انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے پر انتقام لیا جا رہا ہے۔ مریم کو نشانہ اس لئے بنایا گیا کیونکہ وہ ناانصافی پر سوال کرتی ہے اور اس کے خلاف بولتی ہے یہ فیصلہ یقناشدید ترین دباوء میں آکر دیا گیا ،انصاف کی یہ بگڑی ہوئی شکل ناقابل تصور ہے ،افسوس صرف اس بات کا ھے کہ نوازشریف سے انتقام لینے کے لیئے اداروں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا گیا.