شہبازشریف نے بے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا,نوازشریف جو بھی فیصلہ کریں گے پارٹی اسے من و عن قبول کرے گی:وزیراعلیٰ پنجاب

07 نومبر 2017 (21:40)
شہبازشریف نے بے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا,نوازشریف جو بھی فیصلہ کریں گے پارٹی اسے من و عن قبول کرے گی:وزیراعلیٰ پنجاب

محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ـوہ انسٹی ٹیوٹ کے زیرتعمیر مختلف حصوں میں گئے ـوزیر اعلی نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا بھی دورہ کیا اور وہاں مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بار ے دریافت کیاـ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیر اعلی کو بتایا کہ فلٹر کلینک میں بہترین علاج معالجہ مہیا کیا جا رہا ہے اور یہ آپ کا بہت شاندار اقدام ہے ـ بعد ازاں وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ وزیراعلی نے بے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان نیازی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دھیلے کا ثبوت لا نہیں سکے اور عدالتوں میں پیش ہونے سے بھاگ رہے ہیں ـ وزیر اعلی نے چھ ارب روپے غریب قوم کے ہڑپ کرنے پر آصف زرداری پر بھی کڑی تنقید کی کہ آج وہ واسکٹ پہن کر بھاشن دے رہے ہیں ، یہ قوم کی بدقسمتی ہے ـ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ محمد نوازشریف پارٹی کے قائد ہیں اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے پارٹی اسے من و عن قبول کرے گیـ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا:
فرد قائم ربط ملت سے ہے ، تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...