سلامتی کونسل کا بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

07 نومبر 2017 (14:04)
سلامتی کونسل کا بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار حکومت سے بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا تاہم اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے متفقہ بیان میں میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی بندکرے اور بے دخل کئے گئے لاکھوں مسلمانوں کو وطن لوٹنے دے سلامتی کونسل کی جانب سے میانمار میں جاری تشدد کی بھی پرزور مذمت کی گئی ہے اس بیان کو چین کی حکومت کی حمایت بھی حاصل تھی.