سعودی حکومت نے ایسے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جو برسوں سے کرپشن کررہے:ڈونلڈ ٹرمپ

07 نومبر 2017 (13:56)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ایسے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جو برسوں سے کرپشن کررہے ہیں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پر انہیں مکمل اعتماد ہے. شدت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پرسعودی عرب کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان سعودی عرب میں جو اقدامات کررہے ہیں اس کے بارے میں وہ بہتر طور پر جانتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایسے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا جو برسوں سے کرپشن کر رہے ہیں۔