لاہور اور پنجاب کے دیگر حصوں میں پہلی شدید دھند نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا۔ فلائٹس اور ریلوے نظام بھی متاثر ہوا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ،نیشل ہائی وے پر شدید دھند چھا گئی۔ ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد مکمل بند کردیا۔لاہور سے ساہیوال حد نگاہ صفرہوگئی جبکہ ساہیوال سے رحیم یار خان حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک رہی۔گوجر خان میں مندرہ کے مقام پر حد نگاہ 100 سے 150 میٹر رہی۔ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ اوپن خانیوال سے ملتان اوپن رہی، جبکہ عارف والا میں شدید دھند سے بورے والا، ساہیوال، بہاولنگر اور پاک پتن جانے والی ٹریفک بھی بند رہی۔دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے متعدد ٹرینوں کی آمد بھی تاخیر کا شکار رہا۔ محکمہ موسمیات نے مزید 4 روز تک شدید دھند کی پیش گوئی کر دی ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024