افغانستان میں شہید ہونیوالے نیئراقبال رانا کا جسد خاکی طور خم بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کے حوالے

07 نومبر 2017 (12:09)

افغانستان میں شہید کئے گئے پاکستانی سفارتخانے کے افسرنیئراقبال رانا کا جسد خاکی طور خم بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانی سفارت خانے کے افسر نیئر اقبال رانا کا جسد خاکی طور خم بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔شہید نیئراقبال کی میت وصول کرنے کےلئے طورخم سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ طورخم بارڈر کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا، شہید کے جسد خاکی کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔