تمام تر تحفظات کے باوجود نواز شریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں:مریم اورنگزیب

07 نومبر 2017 (12:03)

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے پوری دنیا سے ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی۔عوام نے نواز شریف کو دو مرتبہ وزیراعلیٰ اور تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔ تمام تر تحفظات کے باوجود نواز شریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔ عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں اور اداروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا جاتا رہا کہ شریف خاندان عدالتوں سے بھاگ رہا ہے تمام تر تحفظات کے باوجود نواز شریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔ جے آئی ٹی نے پوری دنیا سے ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی۔ عوام نے نواز شریف کو دو مرتبہ وزیراعلیٰ اور تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔ عوام کا جوش نواز شریف کی قیات پر بے لوث اعتبار اور محبت کا نتیجہ ہے عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ عمران خان خود ہی اداروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔