آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انہوں نے پوری پارٹی کو قابو کر رکھا ہے :سعد رفیق

07 نومبر 2017 (12:01)
 آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انہوں نے پوری پارٹی کو قابو کر رکھا ہے :سعد رفیق

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا ان لیکس میں سچ کیا ہےاور جھوٹ کیا ہے لیکن زیادہ تر ان لیکس میں جھوٹ ہوتا ہے. میں کسی کی ذات پر کوئی حملہ نہیں کرنا چاہتا۔ جمہوریت کو پاﺅں جمانے نہیں دیئے گئے .ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے.انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں پہلی بارنہیں ہورہا.نوازشریف کےساتھ بھی پہلی بارنہیں ہورہا .اس سے اگلے مرحلے بھی پاکستانی قوم کو حفظ ہوچکے ہیں کہ آگے کیا ہوگا.انشاءاللہ اس ملک میں جمہوریت کا سورج جلد طلوع ہوگا.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انہوں نے پوری پارٹی کو اپنے قابو کر رکھا رہے .یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں پر اپنا موقف واضح نہیں کر پارہی ہے کیونکہ آصف زرداری نے پارٹی کو ہدایت کردی ہے کہ اس قانون سازی میں حصہ نہ لیں۔مردم شماری کے بعد سب سے بڑا مرحلہ حلقہ بندیوں کا ہےایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے یاکردی جاتی ہے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچتا ہے،انشاء اللہ اس ملک میں جمہوریت کا سورج جلد طلوع ہوگا،ہر بار یہی ہوتا ہے، اب تواس میوزیکل چیئرکےاگلے مرحلے بھی قوم کو یاد ہوچکے۔ایک پارٹی قبل از وقت الیکشن مانگ رہی ہے،پیپلزپارٹی دعویدار ہے کہ ہم سے بڑی جمہوریت کی چیمپین کوئی نہیں ہے۔پوری کوشش کریں گے مردم شماری کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائیں گے۔