سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوگئے.اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔سماعت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ کردیا گیا۔نواز شریف، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آج بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔عدالت نے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کو جانے کی اجازت دے دی۔احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ(ن ) کےرہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024