حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہو گئی : پیپلز پارٹی رہنما

07 نومبر 2017

کوٹ ادو(خبر نگار)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈی جی خان ڈویژن غلام یٰسین خان گوگانی ‘ارسلان خان گاڈی تحصیل سینئر نائب صدر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی میںناکام ہوگئی ہے ‘بجلی ‘گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے حکومتی فیصلہ قابل مذمت ہے جمہوریت کا نام لے کر شریف خاندان کو مضبوط کرنے والے اپنے مزموم مقاصد میں ناکام ہوں گے‘حکمرانوں نے عوام کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے ۔آج پاکستان پر 85ارب ڈالر قرضے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ساڑھے چار سال میں نون لیگ کی نااہل قیادت اور نااہل حکومت نے 35ارب ڈالر قرضہ لیا ، حکومت میںگردشی قرضے 700ارب سے زائد ہوچکے ہیںساڑھے چار سال میں بیروزگاری میں ایک فیصد بھی کمی نہیں آئی ۔