بلدیاتی اداروں کو غیر منقولہ جائیداد کے ٹیکس کا شیئر جاری کردیا گیا

07 نومبر 2017

خانیوال ( خبرنگار) بلدیاتی اداروں کو غیرمنقولہ جائیداد کے ٹیکس کا شیئر جاری کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کے بلدیاتی اداروں کو غیرمنقولہ جائیداد کے ٹیکس کا شیئر جاری کردیا گیا ٹیکس شیئر کی مد میں 41 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے جس میں سے بلدیہ خانیوال کے لیے 44 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔