نشتر یونیورسٹی و ہسپتال کا نئی سکیورٹی کمپنی سے معاہدے کا فیصلہ
ملتان (نمائندہ خصوصی) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال نے مالی سال 2017-18 کیلئے نئی سکیورٹی کمپنی سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیورٹی سروسز کیلئے دو سو کے قریب سکیورٹی گارڈز کمپنی فراہم کرنے کی پابند ہو گی۔ مزید برآں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی کینٹین کی نیلامی کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔