ایم ڈی اے لیبر یونین ریفرنڈم آج ہو گا

07 نومبر 2017

ملتان(خبر نگار خصوصی) ایم ڈی اے کی لیبر یونینز کا سال 2017-19 کیلئے ریفرنڈم آج ہو گا۔ پولنگ صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگی۔ ریفرنڈم میں دو یونینز ایمپلائز یونین عقاب کے نشان پر سٹاف یونین پھول کے نشان پر حصہ لے رہی ہیں۔ 419ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔