قوم بیدار ہو گئی، کرپٹ حکمران اللہ کی پکڑ میں ہیں: شاہ محمود قریشی

07 نومبر 2017

خانیوال(خبرنگار)کرپٹ حکمران اللہ کی پکڑ میں پوری قوم بیدار ہوچکی ہے امیرترین ممالک اورقومیں بھی کرپشن کی لعنت کے نتیجہ میں زیروہوجاتی ہیں عمرا ن خان نے کرپشن کیخلا ف طویل جنگ لڑی اورآج کرپٹ مافیا احتساب کے کٹہرے میں ہے۔ا ن خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے تحریک ا نصاف کے رہنما یونین کونسل حلقہ122کے وائس چیئرمین ملک ایازمیتلا سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں(ن لیگ) کاصفایا ہوجائے گاجبکہ زرداری اینڈ کمپنی پہلے ہی مقا بلے کی دوڑ سے باہر اور عوامی حمایت وتائید سے دور ہے۔انہوںنے خانیوال میں عمران خان مثالی استقبال اورجلسہ میں یونین کونسل حلقہ122کے کارکنو اور عوام کی بھرپور شرکت کوسراہا اور کہاکہ کارکن آئندہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔