علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے گرلز ہائی سکول سنٹرل جیل میں آج تقریب ہو گی

07 نومبر 2017

ملتان (لیڈی رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ کے140 ویں یوم ولادت کے سلسلے میں آج 7 نومبر صبح10:30 بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیو سنٹرل جیل ملتان میں تقریب زیرصدارت سکول پرنسپل منعقد ہوگی۔