زکریا یونیورسٹی میں 36 اساتذہ اور اور ترقی پانیوالے چھ افسران کی تعیناتی کے مراسلے جاری

07 نومبر 2017

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)زکریا یونیورسٹی میں نئے بھرتی ہونے والے 36اساتذہ اور ترقی پانے والے چھ افسروں کی تعیناتی کے مراسلے جاری کردیے گئے بتایا گیا ہے کہ 22اکتوبر کو ہونے والے سینڈیکیٹ اجلاس میں 36نئے اساتذہ اور 6یونیورسٹی افسروں کی ترقی کے مراسلے گذشتہ روز رجسٹرار نے جاری کردئے جس پر بزوٹا کے عہدیداروں نے تمام افرادکو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔