50 سے زائد سکولوں میں نئے کمرے بنانیکا فیصلہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ضلع ملتان کے50سے زائد گرلز و بوائز ہائی اورہائر سیکنڈری سکولز میں نئے کمرے بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس سلسلے میں مذکورہ سکولزکی لسٹ جار کر دی ہے ۔ نئے کمروں کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت فنڈز فراہم کرے گی ۔