ملتان میں 21 مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد

07 نومبر 2017

ملتان (نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت کی ٹیموں کو گزشتہ روز 21 مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے جس میں 19 مقامات ان ڈور اور دو مقامات آؤٹ ڈور ہیں۔ زون ون اور زون تھری میں چھ چھ‘ زون ٹو میں پانچ‘ زون فور میں چار مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے۔