امن کنونشن 9 نومبر کو منعقد ہوگا : اسلم یوسفزئی

07 نومبر 2017

میلسی(نامہ نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان و جمعیت علماء مشائخ پاکستان کے سنٹرل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اسلم خان یوسفزئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر 9 نومبر جمعرات دن 3 بجے امن کنونشن راولپنڈی آرٹس کونسل مری روڈ میں منعقد کر رہی ہے صدارت چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان علامہ ڈاکٹر سید ایاز ظہیر ہاشمی کریں گے چیئرمین جمعیت علماء مشائخ پاکستان پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف، عالمی عدالت انصاف کے جج جسٹس علی نواز چوہان، چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس حکومت پاکستان، مشیر وزیر اعظم پاکستان عرفان صدیقی، نو منتخب چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ قبلہ ایاز، مفتی ظہور اللہ ہاشمی سمیت دیگر مقررین امن بذریعہ صوفی ازم کے عنوان پر خطاب کریں گے۔